قطر پر حملے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے جاری تھی،اسرائیلی میڈیا

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

قطر پر حملے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے جاری تھی،اسرائیلی میڈیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والی کارروائی کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے جاری تھی۔اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کو قطر میں حملے کے حتمی نتائج کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ دوحہ میں اس عمارت کے اندر موجود کوئی شخص زندہ نہیں بچ سکتا تھا۔اسی دوران اسرائیلی نشریاتی اداری نے اطلاع دی کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے سیکیورٹی قیادت کے اعتراضات کے باوجود دوحہ پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :