سعودی ولی عہد اور اردنی فرماں روا کا قطر کے ساتھ یکجہتی پر زور

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

سعودی ولی عہد اور اردنی فرماں روا کا قطر کے ساتھ یکجہتی پر زور
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

اس رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی جارحانہ حملے اور قطر کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی پر بات چیت کی۔گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سعودی عرب اور اردن، قطر کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کے لیے جو اقدامات کرے ان میں اس کا ساتھ دیا جائے۔