قادیانیت سے بڑا خطرناک فتنہ کوئی نہیں ،سرکوبی کیلئے دی گئی قربانیاںتاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں‘ عبد الحق ثانی

جے یو آئی (س) کے امیر کی ملاقاتیں،تحریک منہاج القرآن کی محفل میلاد ،جامعہ اشرفیہ میںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت

بدھ 10 ستمبر 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) کے مرکزی امیر مولانا عبد الحق ثانی نے مولانا احمد علی لاہوری، مولانا عبید اللہ انور، شیخ الحدیث مولانا محمد موسی ،روحانی بازی ،غازی علم دین شہید کی قبروں پر حاضری دی فاتحہ خوانی ۔ صاحبزادہ مولانا ضیا الرحمن فاروقی کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے ۔مولانا عبد الحق ثانی نے جامع مسجد کبری سمن آباد مولانا مخدوم منظور احمد اور ان کے صاحبزادہ عاصم مخدوم سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے جمعیت کے ساتھ وابستگی اور ہم آہنگی کابھرپور اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام محفل میلاد میں خطاب میں سیرت طیبہ کے مختلف پہلوں کا ذکر کرتے ہوئے نظام مصطفی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علامہ پروفیسر طاہر القادری کواپنی جماعت جے یو آئی س کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ اتفاق واتحاد کے بغیر ناممکن ہے اسی عظیم الشان مقصد کے حصول کیلئے میرے جد امجد شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق اور شہید ملت والد گرامی مولانا حامد الحق حقا نی نے قربانیاں دیں جبکہ 7ستمبر بعد نماز عصر مادر علمی جامعہ اشرفیہ مسلم ٹائون عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ قادیانیت سے بڑا خطرناک فتنہ کوئی نہیں اسکی سرکوبی کے لیے ہمارے آبا ئواجداد نے دیگر علما ء کرام کے ہمراہ جو قربانیاں دیں وہ تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔