
ٹک ٹاک، سیزن 4 کے لیے تماشہ کا آفیشل ڈیجیٹل پارٹنر بن گیا
بدھ 10 ستمبر 2025 17:26
(جاری ہے)
اس شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے، ٹک ٹاک کے کنٹینٹ آپریشنز لیڈ، پاکستان اور جنوبی ایشیا،عمیس نوید نے کہا:ہم تماشا کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں جو ایک ایسا شو ہے جو پاکستان میں تخلیقی حدود کو آگے بڑھا رہا ہے اور ریئلٹی ٹیلی ویژن کی نئی تعریف متعین کررہاہے۔
ٹک ٹاک میں، ہم ثقافتی طور پر متعلقہ کانٹنٹ کی حمایت اور مقامی کری ایٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ شراکت مداحوں کو اِس تجربے کے مزید قریب لے آتی ہے اور اِس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ لوگ تفریح کو کس طرح بدلتے ہوئے انداز میں دیکھتے اور اس سے جڑتے ہیں۔دوسری جانب اس شراکت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،جرجیس سیجا نے کہا:"وقت کے ساتھ تماشا پاکستان کی سب سے بڑی تفریحی خصوصیت بن چکا ہے، اور ٹک ٹاک کے ساتھ ہماری شراکت اس تجربے کو ایک نئی سطح پر لے جاتی ہے۔ مداحوں کی فی الفور شمولیت اور کری ایٹرز پر مبنی کہانی سنانے کے امتزاج کے ذریعے، ہم نہ صرف اپنے ناظرین کو ایک منفرد انداز میں متحرک کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر بھی اجاگر کر رہے ہیں۔"ٹک ٹاک کے ساتھ اپنی شراکت کے ذریعے، تماشا عالمی سطح پر قدم رکھ رہا ہے۔ یہ اشتراک بین الاقوامی ناظرین کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کو دریافت کرنے کے دروازے کھولتا ہے، کیونکہ ٹک ٹاک کی عالمی رسائی مقامی ٹیلنٹ کو سرحدوں سے آگے لے جا رہی ہے۔ یہ شراکت نہ صرف تماشا کی رسائی کو بڑھاتی ہے بلکہ روایتی ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے درمیان خلا کو بھی پر کرتی ہے۔ ناظرین کو براہِ راست اور تخلیقی انداز میں مشغول کرنے کے ذریعے، ٹک ٹاک پاکستان میں تفریح کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔یہ ٹک ٹاک کے اس مشن کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ وہ مقامی تفریح کا جشن منائے، ٹیلنٹ کی حمایت کرے اور تخلیقی اور مثر کانٹنٹ کے ذریعے کمیونٹیز کو متحد کرے۔ شائقین @TamashaARYDigital کو فالو کر سکتے ہیں اور#Tamasha4onARY کے ذریعے گفتگو میں حصہ لے کر تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، امیدواروں کو ووٹ دے سکتے ہیں اور پورے سیزن کے دوران خصوصی کانٹنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستانی اداکار احسن خان سے فین کی محبت کا انوکھا اندازہ، گلے لگ کر بوسہ لے لیا
-
نا مور کلاسیکل و غزل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کو منائی جائے گی
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
-
رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت
-
ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے نہ ملائیں، شہزاد رائے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
چاہتا ہوں میرا بالی وڈ میں ڈیبیو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہو، گلوکارثمرجعفری
-
عامرخان نے اپنی فلم’’ لال سنگھ چڈھا ‘‘کے ناکام ہونے کی وجہ بتادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.