عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں نمٹا دیں

بدھ 10 ستمبر 2025 23:17

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں ضمانت کی  درخواستیں  نمٹا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس کے قریب توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے سکواڈ پر حملے کے مقدمے میں سزا ہونے کے بعد ضمانت کی درخواست غیر موثر ہو جاتی ہے۔عدالت نے دیگر تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر لیے۔