فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 66سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے

بدھ 10 ستمبر 2025 22:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء)فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 66سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، آن لائن کے مطا بق لاری اڈا کے قریب اعجاز حسین سی70ہزار روپے، راوڈ گھڑی، بدر کالونی کے قریب اظہر سلیم کی شاپ سے لاکھو ں کا سامان کریانہ لوٹ لیا، چوہڑ ماجرا موڑ پر رستم علی سے 20ہزار وفون، رسول پورہ گلی نمبر6 کے جہانگیر قیصر کے گودام سے لاکھوں کی مشینری چوری، اعوان چوک میں اظہر سے سامان چھین لیا، ملت چوک میں زین العابدین سے نقدی وفون، ایس او ایس ویلج کے قریب حافظ اجمل سے نقدی وفون، 158ر۔

ب کے واجد محمود کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری، صداقت مل کے قریب مبشر سے 50ہزار و فون، 192ر۔

(جاری ہے)

ب کے ثاقب نوید سی2لاکھ وفون، پیراڈائز ویلی کے ڈاکٹر یاسر ضیاء کے گھر کے تالے توڑ کر 250ڈالر، 550ریال، 8لاکھ روپے اور دیگرقیمتی سامان چور لے اڑے‘ شیخوپورہ روڈ پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے باہر حمزہ شفیق سے 15ہزار وفون، عمیر ٹائون کے سلطان خان سے نقدی وفون، سمانہ موڑ پر فیاض احمد سے 65ہزار وفون، فریدی چوک کے قریب زید سے 50ہزار وفون، 202ر۔

ب کے عدنان ٹائون کی فاطمہ بی بی کے گھر سے سامان چوری، ٹی وی بوسٹر روڈ پر حمزہ سے 5ہزار وفون، ملت ٹائون کے فریاد علی سے 40ہزار وفون، جھال چوک کے قریب علی اکبر سے جھپٹا مار کر فون، پیپلز کالونی نمبر1 کے شفیق سے جھپٹا مار کر فون، بسم اللہ چوک کے غلام فرید سے ڈیڑھ لاکھ روپے وفون، فیضان مدینہ چوک میں عمر رفیق سے نقدی وفون، ماڈل سٹی کے امجد کے گھر سے 5تولے زیورات وفون، 26ج ب کے الیاس کی حویلی سے مویشی چوری، 50ج ب کے قاسم کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ریاض گارڈن میں ثقلین سے نقدی وفون، سرفراز کالونی کے عامر بشیر کی دکان سے سامان چوری، مظفر کالونی کے علی رضا سے 31ہزار وفون، راجباہ روڈ پر وقار سے ساڑھے تین لاکھ وفون، 263ر۔

ب کے عبدالرحمن سے 4ہزار و فون، فور سیزن کالونی کے قریب طارق سے نقدی و فون، سہگل سٹی کے باہر عمیر سے 40ہزار وفون، اڈا باغ کے قریب نور زمان سے 7لاکھ77ہزار وفون، مسلم ٹائون کے سجاد کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں، 274ج ب کے الطاف سے 24ہزار وفون، 275ج ب کے غلام حیدر سے 10ہزار وفون، 243ر۔ب کے عظیم سے موٹر سائیکل، محمد کالونی کی نازش سے پرس، 240گ ب کے الطاف کے گھر سے سامان چوری، 648گ ب کے نواز سے 40ہزار وفون، 72گ ب کے عبدالسمیع سے پونے دو لاکھ روپے وفون، 586گ ب کے غلام حسین سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، 75گ ب کے نذیر احمد سے 20ہزار وفون، 73گ ب کے امین سی60ہزار و فون، 70ر۔

ب کے نصرت بلال سے 91ہزار وفون، 496گ ب کے عثمان علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی لوٹ لی، بلال ٹائون سمندری کے مبین سے 94ہزار، 471گ ب کے ریحان سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، 443گ ب کے ایوب علی کے گھر سے مویشی چوری، 439گ ب کے سفیان سے موٹر سائیکل، 214گ ب کے امجد علی سے 25ہزار اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ڈی ٹائپ کالونی کے بلال کی کار، فیض آباد کے وقاص، کوہستان اڈا کے محمد عمر، شاہی چوک کے یعقوب، راجہ چوک کے آصف علی، احمد نگر کے احسان بٹ، 376گ ب کے زاہد، 440گ ب کے عامر علی اوردیگرکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔