نوشہرہ، نامعلوم چورمحکمہ صحت کی ملازمہ کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی،طلائی زیورات لے اڑے

بدھ 10 ستمبر 2025 21:14

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)تھانہ جلوزئی کی حدود دن دیہاڑے نامعلوم چورمحکمہ صحت کی ملازمہ کے گھر کے تالے توڑ کر تقریبا چار لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات ،لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز ،ایل سی ڈی اور یو پی ایس بیٹری لے اڑے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے محکمہ صحت کی ملازمہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے علاقے میں سرچ آپریشن اور تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں شاہجہان نے بتایا کہ میری اہلیہ سپین خاک ہسپتال میں ملازمہ ہے اور میں اپنی اہلیہ کو ڈیوٹی چھوڑنے ان کے ساتھ گیا تھا جب اپنے گھر واپس آیا تو ہمارے گھر کے تالے کسی نامعلوم چور/چوروں نے توڑ دیئے تھے اور ہمارے گھر سے تقریبآ ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی ، طلائی زیورات ،چار لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز ایک عدد ایل سی ڈی اور ایک عدد یو پی ایس کی قیمتی بیٹری لے اڑے نامعلوم چور واردات کے بعد فرار ہوگئے جبکہ جلوزئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔