مشہور امریکی ریپر کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد

نوجوان ریپر کو2022 میں ٹاک ٹاک پر وائرل گانے کے بعد شہرت ملی تھی

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:19

مشہور امریکی ریپر کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) مشہور امریکی ریپر کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش ملی ہے، 20 سالہ ڈیوڈ انتھونی بروک اس وقت اپنے نئے البم کی تشہیر کیلئے ورلڈ ٹور پر ہیں۔ہالی ووڈ میں ایک ضبط شدہ ٹیسلا کی ڈگی سے مسخ شدہ لاش ملی ہے، جسے پلاسٹک شیٹ میں لپیٹا گیا تھا اور گاڑی کئی دن سے ٹویارڈ میں کھڑی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی مشہور ریپر ڈی فار وی ڈی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، فی الحال انہوں نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے رابرٹ پیٹرز نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں آج صبح اطلاع پر ایک گاڑی سے لاش ملی ہے، جو کئی دنوں سے کھڑی تھی۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاش جس ٹویارڈ سے دریافت ہوئی ہے، وہ ایلون مسک کے نئے ٹیسلا ڈائز کے قریب واقع ہے، جس کا جولائی میں شاندار افتتاح کیا گیا ہے۔نوجوان ریپر کو2022 میں ٹاک ٹاک پر وائرل گانے کے بعد شہرت ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :