ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے جندول کامبٹ میں پمپوں کا معائنہ کیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:39

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ احسان اللہ نے سب ڈویژن جندول کامبٹ میں واقع مختلف پیٹرول پمپوں کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پیٹرول پمپس میں گیج/ پیمانے، آگ بجھانے والے آلات، واشروم کی صفائی اور این او سی وغیرہ چیک کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نےہدایت کی کہ پیمانوں کو درست رکھیں، تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور صارفین کی سہولت کے لیے واش رومز کی صفائی یقینی بنائیں۔مذکورہ بالا ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کے صورت میں بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائیگی۔\378

متعلقہ عنوان :