الحمراء میں نغموں اور سازوں کے سنگم، فن، روایت پر مبنی یادگار شام کلاسیکی موسیقی و غزل کے نام منائی گئی

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیرِ اہتمام نغموں اور سازوں کے سنگم، فن، روایت پر مبنی یادگار شام کلاسیکی موسیقی و غزل کے نام منائی گئی۔جس میں نامور آرٹسٹوںعلی رضا توکل، خیام حیدر توکل اور ماسٹر حنیف خان جیسے فنکاروں نے جب کلاسیکی موسیقی، غزل اور ساز کی ہم آہنگی سے سامعین کو مخاطب کیا، تو الحمراء کی فضاء میں معنویت گھل گئی۔

(جاری ہے)

ہر سُر، ہر بول، ہر تال تہذیبی ورثے سے جڑ گیا۔چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمدنے کہا کہ الحمراء، جو دہائیوں سے فنونِ لطیفہ کا سربراہ رہا ہے، آج بھی اپنی روایت کو نہ صرف سنبھالے ہوئے ہے بلکہ نئے جمالیاتی زاویے تلاش کر رہا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد محبوب عالم چودھری نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء وہ ثقافتی مرکز ہے جہاں فنکاروں کی تخلیقی صدائیں گونجتی ہیں اور سماعتوں میں تہذیب کی سرگوشیاں کرتی ہیں،ہم کلاسیکی ورثے کو زندہ رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :