Live Updates

متاثرین کی مکمل آبادکاری تک چیمبر آف کامرس کی طرف سے امدادی سلسلہ جاری رہے گا،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل سے چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے وفد نے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کے لئے راشن اور ان کے مویشیوں کے لئے ونڈا کے پیکٹس فراہم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے مخیر تاجران کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیلابی ریلا سے قبل دریائی علاقوں میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرانے سے لیکر ریلیف کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

ایگزیکیٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس وحید خالق رامے نے اظہار خیال کرتے ہو ئے ضلعی انتظامیہ کے سیلاب کے دوران اور بعدازاں ریسکیو وریلیف اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے بطور ایڈمنسٹریٹر شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کی اوراللہ پاک کی رحمت سے کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مکمل آبادکاری تک چیمبر آف کامرس کی طرف سے امدادی سلسلہ جاری رہے گا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :