خواتین کوسروائیکل کینسر سے بچانے کیلئے بھمبر میں اقدامات جاری

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:01

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)خواتین کوسروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے بھمبر میں اقدامات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھمبر میں خواتین ممبرزکی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سوسائٹی میں کردار، ایچ پی وی ویکسین اور آمدہ مہم 15 تا 27 ستمبر کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا،محکمہ صحت کی طرف سیمنتخب کردہ خواتین سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور مہم کو کامیاب بنانے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :