انسداد تمباکو نوشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون میرپورخاص محمد علی لونڈ کی صدارت میں پہلا اجلاس

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:20

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) حکومت سندھ نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عملدرآمد کرانے کے لئے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ عملدرآمد و مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی میرپورخاص کا پہلا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون محمد علی لونڈ کی صدارت میں ان کے دفتر میں ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کے دفتر میں سیل قائم کر دیا گیا ہےاس موقع پر صوبائی کوآرڈینیٹر انسداد تمباکو نوشی تنویر قائم خانی نے کہا کہ انسدادِ تمباکو نوشی قانون کے تحت پبلک مقامات تعلیمی اداروں دفاتر ہوٹلوں اور مسافر گاڑیوں میں تمباکو نوشی ممنوع ہے جبکہ 18سال سے کم عمر کے بچوں کو تمباکو مصنوعات کی فروخت اور تعلیمی اداروں کے نزدیک سگریٹ شیشہ اور تمباکو مصنوعات کی فروخت و تقسیم بھی ممنوع ہے۔

قانون شکنی کی سزا پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر 1ہزار روپے اور دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر 1لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ صوبائی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ پبلک مقامات پر تمباکو نوشی قانوناً جرم ہے لکھا ہوا آویزاں کرنا لازمی ہے، کیونکہ تمباکو نوشی سے کینسر امراضِ قلب اورجان لیوا بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :