Live Updates

رحیم یارخان ،سیلاب متاثرین کاسامان منتقلی پر مہنگے دام وصول کرنے والے دوپرائیویٹ کشتی مالکان کے خلاف متاثرین کی شکایت پرمقدمات درج

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:25

}رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کاسامان منتقل کرنے کے دوران کرائے طے کرنے کے باوجود مہنگے دام وصول کرنے والے دوپرائیویٹ کشتی مالکان کے خلاف پولیس نے متاثرین کی شکایت پرمقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع علی ڈایہ کے رہائشی سیلاب متاثرین منصوراحمد اور محمدکاشف نے پرائیویٹ کشتی مالکان محمد حسن اور عبدالرزاق سے مال مویشی‘ گھریلوسامان کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پرمنقل کرنے کیلئے کرایہ طے کیا اورسامان لوڈ کرکے محفوظ مقام کی جانب سے منتقلی سے قبل کشتی مالکان عبدالرزاق اورمحمدحسن نے متاثرین سیلاب کوخوفزدہ کرکے زبردستی دگنا کرایہ وصول کیا جس پر پولیس نے متاثرین کی شکایت پردونوں کشتی مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے دونوں کوحراست میں لے کرحوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :