Live Updates

سیلابی پانی کی نکاسی کا کام تیز کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے،بریگیڈیئر علائو الدین

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر)نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ایکسئین ڈرینیج و ایریگیشن چوہدری نثار احمد کو ہدایت کی کہ سیلابی پانی کی نکاسی کے کام کو فوری طور پر تیز کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کے لیے موثر حکمتِ عملی اور دیرپا اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مستقبل میں عوام کو اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات