ڈالڈا فاؤنڈیشن سکالرشپس26۔2025 کا اعلان

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈالڈا فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے تعلیمی سال 26-2025کے لیے اپنے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سکالرشپ پاکستان بھر کے مستحق اور ہونہار طلبہ کے لیے دستیاب ہے، جس کا مقصد مالی رکاوٹوں کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس سکالرشپ کے تحت طلبہ کو ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ اور ہاسٹل فیس کی مکمل ادائیگی کی جائے گی۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکالرشپ کے لیے وہی طلبہ اہل ہوں گے جنہوں نے حال ہی میں میٹرک کے امتحانات اچھے نمبروں سے پاس کیے ہوں۔ مختلف شعبوں کے لیے کم از کم نمبرز کا معیار بھی مقرر کیا گیا ہے، جیسے کہ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے لیے 80 فیصد یا اس سے زائد نمبرز ہیں۔ درخواست دہندگان کی عمر 20 اگست 2025 کو 19 سال سے کم ہونی چاہیے، اور ان کے سرپرست کی ماہانہ آمدنی 50,000 روپے سے زائد نہ ہو۔ صرف سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ ہی اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔ درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات www.scholarshipunion.com ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔