ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے محکمہ صحت اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ فوری حفاظتی اقدامات عمل میں لائیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی وائرس کے تدارک اور ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد (CDC) نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے سلسلہ میں اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے بالخصوص محکمہ صحت اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم تمام تعلیمی ادارہ جات (سرکاری و پرائیویٹ) میں بوقت اسمبلی طلبہ و طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی فراہم کریں۔ میونسپل کارپوریشن ہال اپر اڈہ میں میونسپل کارپوریشن و محکمہ صحت کے زیر اہتمام مورخہ16.09.2025 بروز منگل آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جائے۔ جس میں محکمہ زراعت، میونسپل کارپوریشن، امور حیوانات اور شہری دفاع کے متعلقہ فیلڈ سٹاف کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے ڈینگی وائرس کے تدارک کے سلسلہ میں آگاہی فراہم کی جائے۔

سی ایم ایچ و ایمز مظفرآباد اور ADHO آفس کے علاوہ دیگر مقامات کا تعین کیا جائے جہاں پر ڈینگی وائرس کی سکریننگ ممکن ہو سکے۔ نیز محکمہ صحت عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے بذریعہ پمفلٹ (brochure) آگاہی فراہم کرے اور لاروے کی پہچان کے سلسلہ میں تصاویر شیئر کی جائیں۔تاکہ ڈینگی وائر س پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :