اٹک، کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ کے ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ طیبہ ناصر کی خصوصی ہدایت پرکنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ کے ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔میڈیکل کیمپ میں سکن سپیشلسٹ، لیڈی ڈاکٹر عطیہ انور، میڈیکل سپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر سحرش سمیت ودیگر ڈاکٹرز نے 300سے زائدمریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ضروری مشورے دیئے۔

(جاری ہے)

اس کیمپ میں سول آبادی کامرہ کینٹ،جلال سٹی،اکبر ٹاون کے مکنیوں نے مختلف عمر کے مرد،خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹرز نے عام بیماریوں کے علاوہ بلڈ پریشر،شوگر،سینے کے امراض اور دیگر جسمانی تکالیف کے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا،مریضوں کو مفت مشورے کے کیساتھ ساتھ ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں،کیمپ کا مقصد عام عوام کو معیاری طبی سہولتیں مہیا کرنا اور صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھااور اس کے علاوہ مقامی افراد کو مختلف موسمی امراض اور عمومی،صحت کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیئے گئے ۔\378

متعلقہ عنوان :