حضرو ،چیف آفیسر بلدیہ حضرو نے انتظامیہ کو نالوں کی صفائی

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:17

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) چیف آفیسر حضرو سردار آفتاب خان نےمیونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر سہیل احمد حضرو کے ہمراہ مختلف مقامات پر نکاسی آب ، صفائی ستھرائی اور نالوں پر سلیبس ڈالنے کے لئے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر سینٹری انسپکٹر ؤ ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کی کہ جلد از جلد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے سامنے والے نالے کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان پر کنکریٹ کی سلیب رکھی جائیں تاکہ دوکانداروں و شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ہدایات جاری کی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی بیک سائیڈ سے پانی کی نکاسی آب کے مسئلے کو صفائی ستھرائی کروا کر حل کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :