Live Updates

عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا مشن ہے، شیر علی آفریدی

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈیڈیک چیئرمین شیر علی آفریدی نے کہاہے کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا مشن ہے اور انکی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز جمعة المبارک پشاور کے مختلف ٹی ایم ایز کے افسران کیساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ویسٹ کامران امجد' انجینئر ریا ض احمد ' اور دیگر ٹی ایم اوز سمیت متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کیں گئیں اس موقع پر ڈیڈیک چیئرمین شیری علی آفریدی نے کہاکہ تمام ٹی ایم ایز کے افسران عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار اداکرے' ٹی ایم ایز اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی سپرے کریں ڈینگی ایک وائرل انفیکشن ہے جوڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو متاثرہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تو اسکے لیے تمام علاقو ں میں ڈینگی سپرے کیاجائے اور آگاہی مہم بھی چلائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس پی پشاور میں صفائی کی صورتحال کو بہترکریں کیونکہ گذشتہ روز صوبے کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد پروگرام "پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا" کا باضابطہ اجرا ء کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صفائی پروگرام مہم عمران خان کے وژن کا عکاس ہے جس کا مقصد تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایم ایزپشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کی بھرمارہے جسکی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہے اس حوالے سے انہوں نے ٹی ایم ایز کے افسران کو تجاوزات کے خلاف آپریشن جای کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جس دکاندار کے دکان کے آگے تجاوزات ہوتو اس دکاندار پر جرمانہ لگایا جائے تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ہوسکیں اور عوام کو آنے جانے میں مشکلات پیش نہ ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات