Live Updates

اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)حکومت نے اربن فلڈنگ اور درختوں کی بے جا کٹائی پر قابو پانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو اربن فلڈنگ اور جنگلات کے بے دریغ کٹا پر فوری اقدامات کا ٹاسک سونپ دیا۔ صوبوں کوبھی کلائمٹ ریزیلینس ایکشن پلان کے اہداف تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

وزارت موسمیاتی تبدیلی کلائمٹ ریزیلینس ایکشن پلان پر صوبوں کے ساتھ کوارڈی نیشن کرے گی اور اربن فلڈنگ اور جنگلات کے کٹا ئوکے معاملے پر مشاورت کرے گی ۔

صوبوں کے ساتھ مل کر اربن فلڈنگ کو روکنے اور شہری علاقوں میں ڈرینیج سسٹم بہتر بنانے پر فوکس کیا جائے گا اور جنگلات کے بیدریغ کٹائوکی پالیسی پر بھی صوبوں سے بات چیت ہوگی۔پالیسی کے ذریعے آئندہ ممکنہ سیلابی خطرات کو کم کرنے کی حکمت عملی بھی بنانی ہوگی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی سردیوں میں کاشت کی جانے والی فصلوں کے لیے لائحہ عمل دے گی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نقصانات کا تخمینہ بھی فراہم کرے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات