اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت کے لیے پراسیکیوشن کی تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پراسیکیوشن ٹیم میں بیرسٹر فہد ارسلان چوہدری، بیرسٹر منصور اعظم اور عثمان رانا شامل ہیں۔ یہ ٹیم کیس کی کارروائی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی نمائندگی کرے گی۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گزشتہ روز متعلقہ کیس میں ضمانت کنفرم ہوچکی ہے۔ اب نئی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائے گی۔