جیکب آباد واٹر سپلائی فیڈر پر چیف سیپکو بجلی چوری روکنے میں ناکام، بلدیہ کی تحریری نشاندہی اور شکایت پر توجہ نہ دی

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:02

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء)جیکب آباد واٹر سپلائی فیڈر پر چیف سیپکو بجلی چوری روکنے میں ناکام، بلدیہ کی تحریری نشاندہی اور شکایت پر توجہ نہ دی،نئے مقرر ایکسین سیپکو جیکب آباد بھی واٹر سپلائی فیڈر سے چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار نہیں ادارے کو ہر ماہ کروڑوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے واٹر سپلائی فیڈر پربڑے پیمانے پر بجلی چوری روکنے میں چیف سیپکو مکمل ناکام گئے ہیں بلدیہ جیکب آباد کی تحریری شکایت اور نشاندہی کے باوجود جیکب آباد کے نئے مقرر ایکسین سیپکو نے بھی واٹر سپلائی فیڈر پربجلی چوری روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس سے ادارے کو ہرماہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے واٹر سپلائی فیڈر پر سارا دن بجلی فراہم کی جاتی ہے اسی وجہ سے اس فیڈر پر پورا مولاداد فیڈر غیر قانونی چلایا جارہا ہے اتنی بڑی چوری کی نشاندہی کے باوجود سیپکو بجلی چوروںکے خلاف کاروائی کو تیار نہیں،جیکب آباد کے واٹر سپلائی فیڈر پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کاوزیر پانی و بجلی اویس لغاری ،چیئر مین واپڈا ،نیپرا سے نوٹس لیکر ملوث سیپکو افسران و عملے کے خلاف کاروائی کی جائے جو ادارے کی بدنامی اور نقصان کا سبب ہیںدوسری جانب اس سلسلے میں ایکسین سیپکو جیکب آباد شفقت لاشاری سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ۔