ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریونیو ریویو کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو کمیٹی کا اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو سروسز کی فراہمی، زیر التوا پرچہ رجسٹری پر انتقالات، وراثتی انتقالات کے اندراج، ریونیو کورٹ کیسز، آڈٹ پیراز اور کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، مجسٹریٹس، تحصیلداران اور نائب تحصیلداران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے اور تمام کارروائیاں مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کی جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران/نائب تحصیلداران، لینڈ ایکوزیشن تحصیلدار سیٹلمنٹ حویلیاں اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :