Live Updates

جیکب آباد ،کھانے پینے کی اشیاء کی مصنوعی مہنگائی کے خلاف عام انسان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:24

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) جیکب آباد میں کھانے پینے کی اشیاء کی مصنوعی مہنگائی کے خلاف عام انسان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف عام انسان تحریک کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی شہید اللہ بخش سومرو پارک سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگئی، اس موقع پر سید علی شاہ، الطاف میرانی، بلال لغاری، عبدالسلام سومرو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں منافع خور دکانداروں اور بڑے تاجروں نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی فوری طور پر کارروائی کرکے ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرائے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو تیز کیا جائے گا۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات