کینسر کے بچاؤ کی ایچ پی وی کی 12روزہ ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ افتتاح

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام CSP،MERF اور Gavi کے تعاون سے سرویکل کینسر کے بچاؤ کی ایچ پی وی کی 12روزہ ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ (تمغہ امتیاز) تھے۔ محکمہ صحت کے تربیت یافتہ ویکسی نیٹرز (لیڈی ہیلتھ ورکرز) نے9سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی حفاظتی ویکسین کے انجکشن لگائے۔

پروونشل پروگرام منیجر(EPI) ڈاکٹر سردار منظور حسین، ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل نے فنگر مارکنگ کرتے ہوئے افتتاح کیا۔ سرویکل کینسر کے بچاؤ کی افتتاحی تقریب پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان ومقامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل نے شرکاء تقریب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔

ایچ پی وی مہم کے ذریعہ ضلع بھر میں 16221 بچیوں کو بچہ دانی کے کینسر کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔ضلعی سطح پر ویکسی نیشن کیلئے 19 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ٹیموں کی نگرانی کیلئے 17 فرسٹ لیول سپروائزر جبکہ 6 سیکنڈ لیول سپروائزر تعینات ہیں اور ضلعی سطح پر بھی سپروائزر تعینات ہیں۔ ضلع نیلم کے جملہ سکولز، کمیونٹی میں آگاہی سیشن کاسلسلہ جاری ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ، پروونشل پروگرام منیجر(ای پی آئی ) ڈاکٹر سردارمنظور حسین نے کہاکہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم رواں ماہ کے تیسرے ہفتے سے شروع ہورہی ہے۔ سرویکل کینسر کی ویکسی نیشن مہم بارے محکمہ صحت عامہ، کمیونٹی سروسز پروگرام (CSP)، میڈیکل ایمرجنسی ریزلینس فاؤنڈیشن (MERF) کی آگاہی مہم کوسراہاگیاہے جو کہ لائق تحسین ہے۔گزشتہ ماہ سے ضلع نیلم کے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹی، کمیونٹی میں مختلف سیمینار / آگاہی سیشن دیئے گئے جولائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :