امن وامان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان نے لیویز تھانہ زیرو پوائنٹ زیارت اور خنڈی سر تھانہ کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار محمد حنیف کاکڑ اور تحصیلدار نوراحمد کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان نے لیویزتھانوں کے انچارج کو کلیر کٹ ڈائریکشن دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لیویز کو آل ٹائم الرٹ رکھیں ایک دوسرے کے ساتھ کوارڈینشن اور کمیونیکشن مضبوط رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے، اپنی گشت اور چیکنگ میں مزید اضافہ کریں مشکوک افراد پر نظر رکھیں،اشتہاری ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں،عوام کو سفر کی مشکلات میں مدد کریں عوام کی خدمت کریں عوام کا خاص خیال رکھیں عوام جب بھی کسی مشکلات کے سلسلے میں لیویز فورس سے رابطے کریں تو وہ عوام کو کوئیک رسپانس دیں اور عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کہ جو لیویز افسر،اہلکار اپنے فرائض میں غفلت اور سستی کرے گا ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کے جانے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :