
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس،جنوبی اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کا جائزہ
جمعہ 12 ستمبر 2025 21:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ’’ہم اپنے بچوں کو اس معذور کردینے والے وائرس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ معذوری نہ صرف خاندانوں بلکہ پورے معاشرے پر عمر بھر کا بوجھ ہے۔
حکومت اس وائرس کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور میں ضلعی انتظامیہ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پر زور دیتا ہوں کہ ایسی مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے کہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے اور ہر بچے کی صحت کا تحفظ یقینی ہو‘‘۔اجلاس میں کوآرڈینیٹرصوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) شفیع اللہ خان نے مہم کی تیاریوں پر بریفنگ دی اورٹاسک فورس کو بتایا گیا کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے تمام سات اضلاع میں رواں سال پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونے سامنے آئے ہیں اور مجموعی مثبت شرح 54 فیصد ہے۔ جولائی کے دوران ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے مثبت ہونے کی شرح ٹانک میں 85.7 فیصد، جنوبی وزیرستان لوئر 75 فیصد، جنوبی وزیرستان اپر71 فیصد اور بنوں 64 فیصد رہی جوان علاقوں میں وائرس کی مسلسل موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ 2023 سے 2025 تک ماحولیاتی سرویلنس میں مثبت نمونوں کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ'' چیف سیکرٹری امیونائزیشن روڈ میپ '' پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جو 2027تک صوبے میں بچوں کی 90 فیصد مکمل ویکسینیشن کا ہدف رکھتا ہے۔ 2022 سے اب تک ویکسینیشن میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم مختلف اضلاع میں شرح مختلف ہے۔ کچھ ہائی رسک اضلاع میں یہ 70 فیصد، بعض میں 70 سے 79 فیصد اور بہتر کارکردگی والے اضلاع میں 80 سے 89 فیصد ہے۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ دور افتادہ اور ہائی رسک علاقوں تک رسائی، فرنٹ لائن ورکرز کو سہولت فراہم کرنے، عوام کا اعتماد جیتنے اور سخت نگرانی کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کمیونٹی کی شمولیت اور مضبوط انتظامی اقدامات ہی 90 فیصد ویکسینیشن ہدف حاصل کرنے اور بچوں کو ہمیشہ کے لیے پولیو سے بچانے کا واحد راستہ ہیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.