پی ٹی اے کا تمام نان رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو مقامی نیٹ ورکس سے بلاک کرنے کا فیصلہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام نان رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو جلد مقامی نیٹ ورکس سے بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق رجسٹریشن کے بغیر فون استعمال کرنا، خریدنا یا بیچنا جرم تصور ہوگا۔ایسے فونز اکثر سمگلنگ، مالی دھوکہ دہی اور سائبر جرائم میں استعمال ہوتے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق نان رجسٹرڈ فونز استعمال کرنے پر صارفین کو نہ صرف سروس کی معطلی بلکہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔