نیسلے کا نوجوانوں کے لئے مفت آن لائن تربیتی پروگرام

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) معروف کمپنی نیسلے نے نوجوانوں کے لئے ’’نیسلے یوتھ انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم اکیڈمی‘‘ کے تحت ایک مفت آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ پروگرام دنیا بھر کے تمام ممالک کے نوجوانوں کے لئے کھلا ہے اور شرکاء کو آن لائن تربیت، سرٹیفکیٹ اور نیسلے کیریئر کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

اس میں کوئی IELTS یا زبان کی شرط نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اکیڈمی کے تحت تین اہم کورسز دستیاب ہیں جن میں انٹرپرینیورشپ کورس (کاروباری سوچ کی تربیت)، فوڈٹیک کورس (فوڈ اسٹارٹ اپ کے لئے خصوصی تربیت) اور نیسلے کیریئر (ملازمت کے مواقع اور ٹیلنٹ پول میں شمولیت) شامل ہیں۔ پروگرام مکمل کرنے والے نوجوان نیسلے کے ریکروٹرز کے لئے دستیاب ٹیلنٹ پول میں شامل ہو سکتے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے نوجوان www.nestleyouthentrepreneurship.com/academy پر جا کر مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی، اس لئے جلد از جلد رجسٹریشن کی جائے۔

متعلقہ عنوان :