Live Updates

تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز

واساکی مشینری، عملہ اور 50سے زائد ورکرز 24گھنٹے آپریشن میں مصروف

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:20

تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک سٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی واسا پنجاب، کمشنر لاہور مریم خان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے کشتیوں کے ذریعے بھی سیلابی پانی سے متاثرہ علاقے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق نکاسی آب کے لیے تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر پانی دریائے راوی میں خارج کیا جا رہا ہے۔ 20فٹ چوڑے اور 5فٹ گہرے شگاف کے ذریعے پانی کی نکاسی تیزی سے جاری ہے۔ واسا لاہور کی 17ڈی واٹرنگ سیٹیں، 5پمپنگ مشینیں، 5ایکسکویٹر اور 5ڈمپرز نکاسی کے عمل میں مسلسل مصروف ہیں۔ مزید برآں 50سے زائد عملہ 24گھنٹے آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا نے صوبائی وزیر کو مجوزہ اقدامات اور ریلیف آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جلد از جلد نکاسی آب کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق آبادیوں سے نکاسی آب کے وموثر اور دیرپا حل پر عملدرآمد حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔سیکرٹری ہائوسنگ کے مطابق واسا کی تمام مشینری پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجود رہے گی اور آپریشن کی تکمیل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات