آکسفورڈ یونیورسٹی نے 2026 ءکیلئے مکمل فنڈڈ ایم بی اےاسکالرشپ کا اعلان کر دیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ نے سال 2026 کے لیے اپنا معروف اسکول اسکالرشپ پروگرام (Skoll Scholarship) جاری کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپ دنیا بھر کے اُن طلباء کے لیے پیش کی گئی ہے، جنہوں نے سماجی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے امیدواروں کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے سعید بزنس اسکول میں ایم بی اے (ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کی مکمل فیس کے ساتھ جزوی رہائشی اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندہ نے کم از کم تین سال تک سماجی یا کاروباری منصوبوں میں حصہ لیا ہو۔ تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی مالی استطاعت نہ رکھتا ہو۔کاروباری تعلیم حاصل کرنے کی واضح اور مثبت وجہ موجود ہو۔ IELTS کی شرط نہیں ہے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 7 جنوری 2026 رکھی گئی ہے۔ درخواست دہندگان کو آکسفورڈ ایم بی اے پروگرام میں آن لائن درخواست دینا ہو گی اور فنڈنگ سیکشن میں اسکالرشپ کے مخصوص سوالات کے جوابات اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔ کامیاب امیدواروں کو اپریل و مئی 2026 میں انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ مزید معلومات اور درخواست ویب سائٹ www.sbs.ox.ac.uk پر دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :