ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ کی کارروائیاں،مختلف سکیموں میں 63املاک سربمہرکر دیں

جمعہ 12 ستمبر 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوںو کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے63املاک سربمہرکر دیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے واپڈا ٹائون اور آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں آپریشن کیا اور غیرقانونی کمرشل استعمال و کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرواپڈا ٹائون میں 18املاک سیل کر دیں جبکہ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر آرکیٹیکٹ سوسائٹی 45املاک سربمہر کر دیں۔

سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، بیوٹی سیلون، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ،پراپرٹی آفس، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ر ہیں گی۔

متعلقہ عنوان :