
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری
ہفتہ 13 ستمبر 2025 12:10
(جاری ہے)
رپورٹ پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 62 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ۔ لیسکو کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 67578 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی،لیسکو کے باقی 6156 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 14 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔
رپورٹ پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور، ننکانہ اور شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں کے 179 متاثرہ فیڈرز میں سے 6 مکمل اور 166 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں،میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 268165 متاثرہ صارفین میں سے 19391 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی ہے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 96 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں ، گیپکو کے 735987 متاثرہ صارفین میں سے 734857 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، گیپکو کے باقی 1130 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 87 فیڈرز مکمل اور 4 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں ، پیسکو کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 461247 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ رپورٹ پاور ڈویژن کے مطابق ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 فیڈرز متاثر ہوئے،ٹیسکو کے 17 فیڈر مکمل اور 1 فیڈر جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے ، ٹیسکو کے 31774 متاثرہ صارفین میں سے 30778 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، ٹیسکو کے باقی 996 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 15 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 542 فیڈرز متاثر ہوئے، مجموعی طور پر 307 فیڈر مکمل اور 227 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں ، یوں 1801091 متاثرہ صارفین میں سے 1471528 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، باقی 329563 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی ترجیح ہے۔
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
-
چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی
-
ایشیاء کپ ،غیر ملکی لیگز پر آن لائن جوا کروانے والے 4 بکیے گرفتار
-
سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ،2 ملزمان ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار
-
اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے،وزیربلدیات سندھ
-
بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
-
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
میلسی، ہیڈ سائفن پر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی
-
کراچی میں شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر لوٹ آیا
-
شرح سود کو 11فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے‘ گوہر اعجاز
-
گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.