پیرس، انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی فیسٹیول میں سینکڑوں افراد پاکستانی روایتی کھانوں اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے، دستکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 12:39

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی میں قائم پاکستان کے سفارت خانے کا پویلین دنیا بھر سے سینکڑوں شائقین کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے، فیسٹیول میں پاکستانی روایتی کھانوں اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے اور یہاں کی دستکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق شائقین نے نمائش میں موجود پاکستانی لذیذ اور میٹھے پکوانوں کے منفرد ذائقے کو سراہا جن میں چکن بریانی، چنا چاٹ، چکن سیخ کباب، سبزی کے سموسے، گلاب جامن، جلیبی کے ساتھ ساتھ مشہور مشروب روح افزا اور آم کا جوس شامل تھا۔ میگا کوزائن ایونٹ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔