بھکر،ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک بچی کو ویکسین لگا کر ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر احسان اللہ خان اور دیگر ہیلتھ افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں مائیکرو پلان کے مطابق 9 سے 14 سال کی عمرکی1لاکھ 23 ہزار 296 بچیوں کو کینسر سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ویکسین دی جائے گی جس کے لیے 105 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ویکسنیشن مہم 15ستمبر سے شروع ہو کر 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور یہ ون ٹائم ڈوز بچیوں کو عمر بھر کینسر کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کی بہتر صحت کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز مہم کی نگرانی کریں گے تاکہ مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :