Live Updates

جلالپورپیروالا میں سیلابی صورتحال پر مکمل نظر،شہر میں پانی کا خطرہ ٹل گیا ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر مکمل نظرہے، جلال پور شہر میں پانی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملتان کے علاقے جلالپورپیروالا میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا اور سیلاب میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے اشیائے ضروریہ سمیت راشن بھی فراہم کیا گیا،اس کے علاوہ دور دراز کے علاقوں میں ہیلی کاپٹرز اور ڈرون کے ذریعے خشک راشن اور ادویات کی ترسیل کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال پر مکمل نظرہے،شہر میں پانی کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شجاع آباد اور جلالپور کے بندوں پر ہو نے والے شگاف کی مرمت تیزی سے جاری ہے،دریائے چناب اور ستلج کا بڑا سیلابی ریلا ہیڈ پنجند سے گزر رہا ہے،ضلعی انتظامیہ نے 3 روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف کیمپس کی تعداد دگنی کرکے سیلاب متاثرین کے قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہمی کےلئے کوشاں ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :