مانسہرہ پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن،4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) مانسہرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔مانسہرہ پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی غیر قانونی نمائش،کلاشنکوف کلچر کے فروغ اور امن و امان کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ خاکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلال احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول 30 بور برآمد کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے شہریارکو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بندوق 12 بور،تھانہ شنکیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعبیر علی کو گرفتار کر کے ریپیٹر جبکہ تھانہ بٹل پولیس نے دوران کارروائی ضیاکو گرفتار کر کے پستول 30 بور برآمد کر لیا۔گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔