Live Updates

چنیوٹ،ریسکیو 1122 کی طرف سے ہائی فلڈصورتحال میں بروقت اور ذمہ دارانہ ریسکیو آپریشن کرنے والے افسران وسٹاف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیراہتمام ریسکیو 1122 کی طرف سے ہائی فلڈصورتحال میں بروقت اور ذمہ دارانہ ریسکیو آپریشن کرنے والے افسران وسٹاف کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اہلکاروں کو ڈنر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنرنیسنگین سیلابی صورتحال میں عوام کو ریسکیو کرنے والے 1122 کے بہادر جوانوں سے فردا فردا ملاقات کی اور کہا کہ سیلاب کے دوران جان ہتھیلی پر رکھ کر ریسکیو 1122 کے سٹاف نے عظیم عوامی خدمت کی۔انہوں نے سیلاب متاثرین کی مکمل آبادکاری تک اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :