رائے ونڈمیں لیسکو نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون جاری

دو ہزار سے زائد کنکشن منقطع ،18کروڑ روپے کی ریکوری کیلئے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:24

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)رائے ونڈمیں لیسکو نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون جاری،دو ہزار سے زائد کنکشن منقطع کردئیے گئے،18کروڑ روپے کی ریکوری کیلئے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگز یکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ایکسین رائے ونڈ محمد علی رضا نے رائے ونڈ ڈویژن کی تمام سب ڈویژن علی رضا آبا د،جاتی امرا،جیا بگا،مانگا منڈی اور رائے ونڈ میں لیسکو کے دوہزار سے زائد نادہندگان کی بجلی کاٹ دی ہے اور انکے ذمہ 18کروڑو روپے سے زائد کی ریکوری کیلئے سٹاف کو فیلڈ میں متحرک کردیا ہے رائے ونڈ ڈویژن کے عملے نے صرف دو یوم میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 5کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی ہے۔

ایکسین رائے ونڈ محمد علی رضا نے کہا کہ نادہندگان سے ایک ایک پائی وصول کی جائی گئی ایک ماہ کے بل کی عدم ادائیگی والے صارف کو بھی بجلی کی سہولت میسر نہیں ہوگی تمام صارفین اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،لیسکو عملے سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے تمام واجبات ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ لیسکو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،روزانہ کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازم کو انعام سے نوازا جائے گا۔