بجلی صارفین سے اضافی بل وصول کرنے پر پاور کمپنی کو 20 کروڑ روپے کا جرمانہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:44

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو خراب میٹرز کی بنیاد پر صارفین سے اضافی بل وصول کرنے پر 20کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق گیپکو نے دو مرتبہ صارفین سے سلو اور خراب میٹرز پر بل وصول کیے۔ رپورٹ میں ایک ہزار دو سو اٹھانوے صارفین کو زائد بلنگ ثابت ہوئی،نیپرا اتھارٹی نے شوکاز نوٹس پر گیپکو کا جواب مسترد کردیا۔اتھارٹی نے حکم دیا ہے کہ اضافی وصولی تیس روز میں صارفین کو واپس کی جائے، بصورت دیگر کمپنی پر یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :