اوباڑو اور گھوٹکی کا کچا زیر آب آنے کا خدشہ، الرٹ جاری

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:19

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)سندھ کے دو علاقے اوباڑو اور گھوٹکی کا کچا زیر آب آنے کا خدشہ ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ نے الرٹ بھی جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کچے کے رہائشیوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گڈو اور سکھر بیراج سے پانی کا بڑا ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

منظور احمد کنرانی نے کہا کہ کچے کے رہائشی ضروری سامان اور مویشیوں سمیت محفوظ مقامات یا ریلیف کیمپس کا رخ کریں، ضلعی انتظامیہ کی قائم کردہ ریلیف کیمپوں پر تمام تر سہولیات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو خیمے، مچھردانیاں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں، حفاظتی بندوں پر پاک نیوی، ریسکیو 1122 اور ریونیو عملہ موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے مطابق منتقل ہونے والے متاثرین کو کشتیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :