Live Updates

شیڈ ٹرسٹ اور شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام کھوجے چک بجوات میں (کل)سیلاب متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) شیڈ ٹرسٹ اور شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سرپرستی میں کھوجے چک بجوات میں کل 14 ستمبر بروز اتوار سیلاب متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔ کیمپ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شیڈ ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کا مفت طبی معائنہ کر ے گی اس موقع پر مریضوں کے تمام میڈیکل لیب ٹیسٹ، ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ ، ای سی جی اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ بھی مفت کئے جائیں گے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات فراہم کریں گے جن میں ڈاکٹر ارشد، ڈاکٹر ردا، ڈاکٹر احسن، ڈاکٹر سائقہ، ڈاکٹر ثنا زہرا، ڈاکٹر کائنات مبارک، ڈاکٹر ماہ نور، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر روشن، ڈاکٹر تحریم، ڈاکٹر عِلسہ، ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر ادریش، ڈاکٹر حذیفہ اور ڈاکٹر نمرا شامل ہیں۔ اس کیمپ کا مقصد سیلاب متاثرہ عوام کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات