Live Updates

سیلاب متاثرین کے لیے پی ایچ اے ملتان کی امدادی سرگرمیاں تیز، صاف پانی اور راشن کی فراہمی جاری

اتوار 14 ستمبر 2025 12:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) پی ایچ اے ملتان جلالپور اور مضافاتی علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے۔ انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے سو سے زائد آفیسران اور ملازمین صاف پانی کی فراہمی، راشن کی تقسیم اور خیمہ بستیوں کی تعمیر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایچ اے کا کہنا تھا قاسم بیلہ، خیر پور بھٹہ، مظفر آباد اور جلال آباد میں قائم ریلیف کیمپوں میں پی ایچ اے کی جانب سے صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پل لنگڑیال پر امدادی کیمپ میں بچوں کے لیے جھولے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

مالی اور سکیورٹی گارڈز تین شفٹوں میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور جلالپور پیر والا سمیت مختلف مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پی ایچ اے متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے اور تمام کیمپوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :