خسرو بختیار ،ہاشم جواں بخت کے ناجائز اثاثہ جات سے متعلق درخواست پر سماعت (آج)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ڈویژن بنچ درخواست پرسماعت کریگا

اتوار 14 ستمبر 2025 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے ناجائز اثاثہ جات کی انکوائری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ڈویژن بنچ درخواست پرسماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

عدالت نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے ناجائز اثاثے بنائے، نیب کو انکوائری کیلئے درخواست دی،عدالتی حکم کے باوجود خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف نیب نے درخواست نہیں نمٹائی، عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔