جگلڑی پاپولیشن ویلفیئر سنٹر کا افتتاح اور مفت میڈیکل کیمپ

کیمپ کی کوآرڈینیشن اور رابطہ کاری میں سماجی تنظیم پیپلز انٹرنیشنل الائنس نے اہم کردار ادا کیا

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)جگلڑی پاپولیشن ویلفیئر سنٹر کا افتتاح اور مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا-سیکرٹری بہبودآبادی وجاہت رشید بیگ اور ڈائریکٹر جنرل بہبودآبادی ڈاکٹر سردار آفتاب خان کی ہدایت کے مطابق BHU جگلڑی زیر اہتمام ضلعی دفتر بہبودآبادی باغ ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کی کوآرڈینیشن اور رابطہ کاری میں سماجی تنظیم پیپلز انٹرنیشنل الائنس نے اہم کردار ادا کیا۔

طارق منہاس ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفسر باغ،جمیلہ قاضی،،سی ایم او جگلڑی ،راجہ عشیر، محمد یوسف میر فوکل پرسن بہبودآبادی،فرط طارق ودیگر باغ نے کیمپ کا افتتاع کیا۔بعد ازاں محکمہ بہبودآبادی کے پیرامیڈیکل سٹاف نے سیکڑوں مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ کیا۔

(جاری ہے)

۔مریضوں کو فری جرنل میڈیسن اور کنٹراسیپٹو میڈیسن فراہم کی گئیں۔اس موقع پر وہاں موجود محکمہ صحت کی ایل ایچ ڈبلیوز کے ساتھ فیملی پلاننگ کے حوالے سے ایک معلوماتی سیشن بھی کیا گیا۔

۔معززین علاقہ اور عوام علاقہ نے محکمہ بہبودآبادی کی اس کاوش کی بہت تعریف کی اور لوگوں کو صحت و خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات باہم پہنچانے پہ محکمہ بہبودآبادی کے احکام بالا کا شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر باغ نے معززین علاقہ سے فیملی پلاننگ اپنانے اور بڑھتی ہوء بے ہنگم آبادی کے مسائل اور اس کو کنٹرول کرنے کی اہمیت پہ سیر حاصل گفتگو کی۔

اس موقع پر جمیلہ قاضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر باغ مثالی کام کررہا ہے۔اس،پر پاپولیشن ویلفیئر باغ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہ صحت مند مائیں ہی صحت مند معاشرے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر وجاہت رشید بیگ،ڈائریکٹر جنرل سردار آفتاب خان، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر راجہ طارق منہاس اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔کہ وہ بہت احسن انداز میں انسانیت کی خدمت میں محو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر سماجی تنظیم پیپلز انٹرنیشنل الائنس کے چیئرمین سردار طاہر رفیق اور ان کی ٹیم نے ہماری رہنمائی کی۔اور اس کیمپ کی کوآرڈینیشن میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :