حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارک ہمارے لئے مشعل راہ ہے

اتوار 14 ستمبر 2025 15:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارک ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی سیرت اپنا کر دونوں جہانوں میں کامیابی اور سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے آج مسلمان ہر جگہ پریشان اور ظلم کا شکار اسی لئے ہیں کہ ہم نے اللہ کے احکامات اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مبارک طریقے کو چھوڑ دیا ہے اللہ پاک نے قرآن مجید میں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کامل نمونہ ہے اسی طرح پورا قرآن آپ علیہ السلام کی مکمل سیرت ہے دنیا کی پریشانیوں مشکلات مصائب اور مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے قرآن وسنت سے رشتہ جوڑنا ہو گا اسی میں کامیابی کا راز مضمر ہے ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد کچہری اٹک مولانا قاری نثار احمد نے ضلع کونسل ہال اٹک میں ڈی سی آفس اٹک کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا، ساجد محمود اور اسحاق احمد نے ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی اس موقع پر سردار ظہیر احمد خان،ملک خضر حیات، قاضی محمد اخلاق ،عامر فرید ،نثار احمد ، مولانا فخر الدین رازی ، ملک کاشف جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سمیت ڈی سی آفس کے افسران ، اہلکاروں اور سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل اللہ رب العزت کے احکامات اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقے اپنانے میں ہے آج معاشرہ میں بے چینی بے سکونی ڈیپریشن لڑائی اور جھگڑے سیرت رسول سے منہ موڑنے کا نتیجہ ہے اس زمانے میں اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک مبارک سنت اپنائی جائے تو اگر اور سو شہیدوں کا آجر ملے گا اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سامنے رکھیں اسی میں ہماری کامیابی ہے آخر میں ملکی سلامتی استحکام ترقی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :