پاکستانی نرسنگ طلبہ کے لیے چین میں سالانہ 25 اسکالرشپس کا اعلان

اتوار 14 ستمبر 2025 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)چائنا-پاکستان ٹی وی ای ٹی انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس (CPTICE) نے چین-پاک گٴْیجیانگ ورکشاپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ہے، جو پاکستانی نرسنگ طلبہ کے لیے سالانہ 25 اسکالرشپس فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان گٴْیجیانگ ورکشاپ، جو ستمبر 2024 میں سی پی ٹی آئی سی ای کے تحت شروع کی گئی ہے، اپنا پہلا بیچ اگلے خزاں میں چین کے گٴْئیڑو نرسنگ ووکیشنل کالج میں ایک سالہ تعلیمی پروگرام کے لیے بھیجے گی، سی پی ٹی آئی سی ای نے ایک بیان میں کہا کہ پروگرام مکمل کرنے کے بعد طلبہ کو ایسے ڈپلومے دیے جائیں گے جو چین اور پاکستان دونوں میں تسلیم شدہ ہوں گے۔

گوادر پرو کے مطابق اس افتتاحی تقریب میں گٴْئیڑو نرسنگ ووکیشنل کالج کی صدر جیانگ ڑیکسیا اور فاطمہ میموریل ہسپتال (FMH) کے گروپ ہیڈ ڈائریکٹر منصور جمال بٹ نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ لاہور کی سعیدہ وحید نے کہا کہ انہوں نے تانگ انٹرنیشنل اور گٴْئیڑو نرسنگ ووکیشنل کالج کے تعاون سے سی این اے (2+1) جوائنٹ پروگرام کی شروعات اور پاکستان-گٴْیجیانگ ورکشاپ برائے مختصر مدتی نرسنگ تربیت کا افتتاح کیا ہے۔

سی این اے (2+1) پروگرام کے تحت نرسنگ کے طلبہ دو سال پاکستان میں اور ایک سال چین میں تعلیم حاصل کریں گے، جبکہ ورکشاپ چینی ماہرین کی مدد سے خصوصی مختصر مدتی تربیت فراہم کرے گی۔منتظمین نے کہایہ اقدامات نرسنگ کی تعلیم کو مضبوط بنانے، مہارتوں کو بڑھانے اور پاکستان اور چین کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔