ضلعی انتظامیہ ہری پور نے ڈینگی سے بچاؤ اور عوامی تحفظ کے لیے ضلع بھر میں بھرپور مہم کا آغاز کر دیا

اتوار 14 ستمبر 2025 15:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سے بچاؤ اور عوامی تحفظ کے لیے ضلع بھر میں بھرپور مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسکولوں اور مختلف کمیونٹیز میں آگاہی سیشن منعقد کیے گئے، جبکہ تمام تینوں تحصیلوں میں مچھر مار اسپرے اور فوگنگ کی گئی۔ کھڑے پانی اور بند نالیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کی چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

شہریوں میں آگاہی مواد اور پمفلٹس تقسیم کیے گئے، قبرستانوں، پارکوں اور کھلے مقامات کی صفائی کی گئی اور گھروں، مارکیٹوں و دفاتر میں خصوصی انسپیکشن مہم چلائی گئی۔ مختلف مقامات پر ڈینگی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، جب کہ ہسپتالوں اور مراکزِ صحت کے عملے کو بھی خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :