دریائے چناب کے نشیبی سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو 1122 کی 75 بوٹس تربیت یافتہ عملے کے ساتھ فلڈ ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں،ترجمان ریسکیو

اتوار 14 ستمبر 2025 16:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ریسکیو 1122 کی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آج دریائے چناب کے ملحقہ سیلاب زدہ علاقوں سے 586 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے،چناب کے ملحقہ سیلاب زدہ نشیبی علاقوں بیٹ کندرالہ، مڈ والہ، سیت پور، سرکی، خانگڑھ ڈومہ، لتی ماڑھی، عظمت پور، ملاں والی، جوانہ بنگلہ، رنگپور، مراد آباد، کھڑکن، بنڈہ اسحاق، حمزے والی میں ریسکیو آپریشن جاری رہا،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک دریائے چناب کے نشیبی علاقوں سے 16668 لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب کے سیلاب زدہ نشیبی علاقوں میں ریسکیو 1122 کی 75 ریسکیو بوٹس تربیت یافتہ سٹاف کے ہمراہ فلڈ ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پہ کال کریں اور اپنی لوکیشن ضرور شئیر کریں۔

متعلقہ عنوان :